Mobirise

منہاج یونیورسٹی لاہور میں حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سنٹر کا افتتاح۔

فیکلٹی آف لینگوئجز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ’’حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سنٹر‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کی جبکہ سابق وزیراعظم پاکستان، راجہ پرویز اشرف نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، لینگوئجز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر فخرالحق نوری اور دیگرنے خطاب کیا۔ تقریب مییں مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے ڈینز، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں منہاج یونیورسٹی وہ پہلا تعلیمی ادارہ ہے جہاں نعت ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

HASSAN-BIN-THABIT
CENTER FOR RESEARCH IN NA’T LITERATURE

MINHAJ UNIVERSITY LAHORE

To promote the Muslim’s love for Prophet Muhammad (PBUH) through Na’t poetry and Na’tiya literature (literary work) while enhancing and preserving the hundreds years old Na’t culture and heritage.