Mobirise

تربیت نقابت کورس

حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر ، منہاج یونیورسٹی لاہورکے زیر اہتمام’’ تربیت نقابت کورس ( Hosting Course)‘‘کی دوسری کلاس کا انعقاد منہاج یونیورسٹی کی فرید ملت مارکی میں ہوا۔ لاہور اور دیگرشہروں سے آئے ہوئے ڈیڑھ سوسے زائد طلبہ و طالبات نے کلاس میں شرکت کی۔
کیمرہ شناسی کے سیگمنٹ میں ڈائریکٹر ARY DIGITALجناب ظہیراحمد نے الیکٹرانک میڈیا پرہوسٹنگ کے اصول وضوابط اوربنیادی تکنیکیںطلباء کوسمجھائیں۔ نامور عالم دین اورمیڈیا میں دینی ادب کی نمائندہ شخصیت علامہ شہزاد مجددی نے دین شناسی اورمیڈیا ہوسٹنگ کے عنوان کے تحت گفتگو کرتے ہوئے ہوسٹنگ کے دوران میں قومی و ملی روایات کی پاسداری پرزور دیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر HCRN پروفیسر ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری نے ادب شناسی کے سیگمنٹ کے تحت اصلاح تلفظ و املا اور تراکیب بندی وجملہ سازی کے حوالے سے طلبہ کوبریف کیا۔ ڈائریکٹر HCRN ڈاکٹر سرورحسین نقشبندی نے تہذیب فن شناسی کے تحت طلبہ وطالبات کوان امورسے آگاہ کیا جودوران نقابت کسی پروگرام کے میزبان کومد نظررکھنا ضروری ہوتے ہیں۔ ماہر لسانیات و ادب جناب راشد حمید کلیامی نے شعر شناسی پرگفتگو کی اوربتایا کہ معیاری شعرکیا ہوتا ہے اورکسی شعرکودرست طورپر پڑھنے میں کن کن چیزوں کا خیال رکھنا اہم ہوتا ہے۔

HASSAN-BIN-THABIT
CENTER FOR RESEARCH IN NA’T LITERATURE

MINHAJ UNIVERSITY LAHORE

To promote the Muslim’s love for Prophet Muhammad (PBUH) through Na’t poetry and Na’tiya literature (literary work) while enhancing and preserving the hundreds years old Na’t culture and heritage.