Mobirise

نعت خوان خالد حسنین خالد (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حسان بن ثابت نعت ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ نعت خوان خالد حسنین خالد( مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا،تعزیتی ریفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔تعزیتی ریفرنس میں سجادہ نشین (گڑھی شریف) خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ خالد حسنین خالد ثنا خوان مصطفی ﷺکی طویل قطار میں اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے، انھوں نے تعزیتی ریفرنس میں گزشتہ دوسال کے عرصہ میں وفات پا جانے والے "رفتگان نعت" کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعت خوان حضرات ثنا خوان مصطفی ﷺ اور اصحاب رسول (رضوان اللہ علیہم اجمعین )کی سنت پر عمل پیرا عظیم المرتبت طبقہ ہے،نعت، منقبت اور حمد پڑھنے کےمقاصد میں اگر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا ہوگی تو ایسے ثناء خوان مصطفیﷺ کا نام اور ذکر تاقیامت زندہ و جاوید ہوگا، معروف ثناء خواں اختر حسین قریشی ، شہزاد حنیف مدنی،محمد جمیل چشتی ،عابد حسین خیال قادری، محمد حمزہ نوشاہی ،سید محمد حسین اثقلین ،عبدالمجید منہاس سمیت منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

HASSAN-BIN-THABIT
CENTER FOR RESEARCH IN NA’T LITERATURE

MINHAJ UNIVERSITY LAHORE

To promote the Muslim’s love for Prophet Muhammad (PBUH) through Na’t poetry and Na’tiya literature (literary work) while enhancing and preserving the hundreds years old Na’t culture and heritage.