Mobirise

 2024 پبلک اینڈ میڈیا ہوسٹنگ کورس

حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر کے زیر اہتمام گزشتہ روز "پبلک اینڈ میڈیا ہوسٹنگ کورس" کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری اور وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عز وجل نے قرآن پاک میں گفتگو کے آداب کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ نبی پاک ﷺ کی آواز ہی دراصل گفتگو کا معیار ہے اور اس حوالے سے بطور مسلمان ہمیں حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ اور ان کی گفتگو کے انداز کو اپنانے کی ضرورت ہےڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ جب بھی کسی سے مخاطب ہوتے تو ٹھہر ٹھہر کر بولتے،اپنے لہجے میں شگفتگی رکھتے اور اگر مشکل بات ہوتی تو بات کو دہرا دیتے اور ہر ملنے آنے والے شخص کی استعداد کار کے مطابق اس سے گفتگو فرماتے۔حضور اکرمﷺ کے یہ تمام امور اخلاق حسنہ اور آداب گفتگو کے لیے بہترین نمونہ ہیں ۔ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگاتار جدو جہد کامیابی کی بنیاد ہیں ۔وقت کا صحیح استعمال ہی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہیں ۔ ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نےشرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے لیےتربیت نقابت کورس اس حوالے سے اہمیت کا حامل رہا کہ اس میں ملکی اور بین الاقوامی نامور پروگرام اینکرز ،ہوسٹ اور اساتذہ فن و ادب نے طلبہ کی تربیت کی اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔ ،جرمن اسکالر ڈاکٹر مچلڈ گیہا نےاپنے خطاب میں کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر راشد حمیدکلیامی نے تقریب میں آئےمہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر تربیت نقابت کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور اعزازات سے نوازا گیا ۔

HASSAN-BIN-THABIT
CENTER FOR RESEARCH IN NA’T LITERATURE

MINHAJ UNIVERSITY LAHORE

To promote the Muslim’s love for Prophet Muhammad (PBUH) through Na’t poetry and Na’tiya literature (literary work) while enhancing and preserving the hundreds years old Na’t culture and heritage.