محمد زاہد ابدال صاحب کی یونیورسٹی آمد

  • Home
  • Our Events
  • محمد زاہد ابدال صاحب کی یونیورسٹی آمد
محمد زاہد ابدال صاحب کی یونیورسٹی آمد
July 04, 2026
ریڈیو پاکستان لاہور سینٹر کے سینئر اناؤنسر اور براڈ کاسٹر محمد زاہد ابدال صاحب یونیورسٹی تشریف لائے اور پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔

ریڈیو کے ایک پروگرام میں تین سال مسلسل ان سے ہفتہ وار ملاقات رہی جس میں وہ پروگرام کا اعلان کیا کرتے تھے۔

پروگرام سننے والے بہت سے لوگ ان کی آواز سے مانوس ہو گئے تھے۔

آج عرصے بعد انھوں نےوہی اناؤنسمنٹ کی جو اب کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہو گئی۔

آواز خداداد صلاحیت ہے اور ریڈیو سے ایسے بہت سے قابل لوگ منسلک ہیں جو محض اپنے شوق کی آبیاری کے لیے اس فن سے وابستہ ہیں۔

ایسے لوگوں کی قدر ادارے اور حکومت پر ہمیشہ سے قرض ہے۔